پی ایس ایل کے سامنے آئی پی ایل پھیکی پڑ گئی

معروف ویب سائٹ کے اعدادوشمار نے بھارتیوں کا غرور خاک میں ملادیا۔آئی پی ایل کا پاورپلے بھی بورنگ قرار دیدیا گیا،پی ایس ایل کے چرچے ہونے لگے

پاکستان سپرلیگ اور انڈین پریمیئرلیگ میں ٹاپ کھلاڑیوں کی موجودگی اور معاوضے کا کوئی ثانی نہیں لیکن کوالٹی کرکٹ میں پی ایس ایل بہرحال بہتر لیگ دکھائی دے رہی ہے جو جاری اعدادوشمار سے ہی واضح ہے۔

پی ایس ایل اور آئی پی ایل پاورپلے کا موازنہ

پی ایس ایل 2022میں 67اننگزکے پاورپلے ہوئے جبکہ جاری آئی پی ایل 2022میں اب تک 122اننگزمیں پاورپلے ہوچکے ہیں۔جن میں اگر رن ریٹ، وکٹیں گرنے کا تناسب، ایوریج اور بائونڈریوں کا تناسب دیکھیں تو پی ایس ایل واضح طورپر بہتر لیگ دکھائی دے رہی ہے۔

رواں سیزن یعنی 2022میں پاورپلے میں دونوں لیگ کا موازنہ کریں تو اسٹرائک ریٹ میںپی ایس ایل واضح طورپرآگے ہے جہاں بلے بازوں نے 135.43کے اسٹرائک ریٹ سے رنزبنائے جبکہ آئی پی ایل میں اب تک بلے بازوں کا اسٹرائک ریٹ 120سے بھی کم ہے یعنی 119.10۔ پی ایس ایل پاورپلے میں اوسطاً فی اوور8.12رنزبنے جبکہ پی ایس ایل میں 7.14رنز فی اوور رن ریٹ رہا۔

پی ایس ایل پاورپلے میں 42فیصد ڈاٹ بالز ہوئیں جبکہ آئی پی ایل میں یہ تناسب 50فیصدہے یعنی اوسطاً ہر دوسری گیند ڈاٹ ہورہی ہے جس سے شائقین کرکٹ سمجھتے ہیں کہ پی ایس ایل کے مقابلے میں آئی پی ایل 2022کے پاورپلے اب تک بورنگ ثابت ہوئے ہیں۔ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے موازنے پر مبنی تفصیلی رپورٹ ہمارے یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔