Breaking News

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے کتنے میچز کھیلیں گے؟

پاکستان کے وائٹ بال نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں یارکشائر کائونٹی کی نمائندگی کرنے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے ساتھی کھلاڑی حارث رئوف کے ساتھ کھیلیں گے۔

شاداب خان ان فٹ ہونے کے سبب آسٹریلیاکے خلاف گزشتہ ہوم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریزکا کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے تاہم اب وہ مکمل فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاداب خان ویسٹ انڈیز کے خلاف آٹھ جون سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے جس کے سبب انہیں انگلش کائونٹی سیزن سے بریک لینا پڑے گا۔

ذرائع نے بتایاہے کہ شاداب خان اپنی کائونٹی یارکشائر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے پہلے پانچ اور آخری چھ میچز میں دستیاب ہوں گے اور اس دوران وہ پاک-ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریزمیں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔

Check Also

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سے کونسے کرکٹرزپاکستان ٹیم میں شامل ہونگے؟

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنے والے محمد حارث …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔