اظہرعلی نے صدی پرانا ورلڈریکارڈتوڑڈالا-شاندار ڈبل سنچری

انگلش کائونٹی کے جاری سیزن کی پہلی چھ اننگزمیں صرف 34 رنزبناپانے والے پاکستانی تجربہ کار بلے باز اظہر علی شاندار فارم میں آگئے ہیں جنہوں نے وہاں 202 رنزناٹ آئوٹ کی صورت میں کیرئیر کی اولین کائونٹی ڈبل سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ ایک صدی پرانا ریکارڈبھی توڑدیا ہے۔

اظہرعلی کی انگلینڈکے انڈر19 بلے باز جیک ہینز کے ساتھ شاندار شراکت چل رہی ہے جنہوں نے جاری میچ میں مسلسل تیسری سنچری شراکت قائم کی جو اس سے قبل ڈرہم کے خلاف 195 اور ڈربی شائر کے خلاف 187 رنز کی شراکت قائم کرچکے تھے۔

اظہرعلی اور جیک ہینس


اظہرعلی اور جیک ہینس کی تیسری شراکت جو کہ 281 رنزپر مشتمل تھی ، وہ ایک بڑا ریکارڈ ثابت ہوئی۔ اظہر نے جیک ہینس کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 78 اوورز میں 281 رنز بنائے جو لیسٹر شائر کے خلاف کسی بھی وکٹ کے لیے ایک ریکارڈ شراکت ہے۔ اس جوڑی نے 1934 میں قائم سیرل والٹرز اور ہارولڈ گبسنز کے 278 کی شراکت کے ریکارڈ کو توڑاہے۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔