پاکستان کیلئے تیسری کامیاب ترین ٹیم بننے کا موقع

پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی تاریخی سیریزکا آج سے کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔یہ سیریز تاریخی اس لئے ہے کہ سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستانی سرزمین پرکھیل رہی ہے۔

اس سیریزمیں پاکستان ویمنز کے پاس سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاکر دُنیاکی تیسری کامیاب ترین ٹیم بننے کاموقع موجود ہے۔

پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کا ہیڈٹوہیڈریکارڈ

دونوں ممالک کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں مجموعی طورپر 13ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے آئیں جن میں سے دونوں ٹیموں نے عین برابر 6،6کامیابیاں حاصل کیں جبکہ ایک میچ بےنتیجہ رہا۔

تیسری کامیاب ٹیم بننے کا موقع


پاکستان نے سری لنکا کے خلاف چھ کامیابیاں حاصل کررکھی ہیں اگر وہ سیریزکے تینوں میچز جیت جائے تو وہ سری لنکا کے خلاف زیادہ فتوحات حاصل کرنے والی مشترکہ طورپر تیسری کامیاب ترین ٹیم بن جائے گی کیونکہ اُن کی سری لنکا کے خلاف فتوحات 9ہوجائیں گی۔

موجودہ وقت میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ 18، بھارت نے 14جبکہ سائوتھ افریقہ نے 9فتوحات حاصل کررکھی ہیں۔

Check Also

سری لنکامیں بحران، یواے ای میں گرمی، ایشیاکپ کا نیا میزبان کون ہوگا؟

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران نے جہاں ایشیاء کپ 2022کے انعقادکو ایکبارپھر خطرے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔