سری لنکامیں بحران، یواے ای میں گرمی، ایشیاکپ کا نیا میزبان کون ہوگا؟

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران نے جہاں ایشیاء کپ 2022کے انعقادکو ایکبارپھر خطرے میں ڈال دیاہے، وہیں متبادل سمجھے جانے والے وینیو یواے ای میں بھی شدید گرمی نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔

اب ایونٹ کے لئے محدود آپشنزہی باقی رہ گئے ہیں یا تواصل میزبان ملک سری لنکا میں ایشیا انعقاد ہویا پھر ٹورنامنٹ ایک بار ملتوی کردیاجائے۔ یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہوگی کیونکہ 2018 کے ایونٹ کے بعد سے ایشیاکپ مسلسل ملتوی ہی ہورہاہے۔

اگر کسی طرح ایشین کرکٹ کونسل اس کا انعقاد یقینی بناتی ہے تو اب متبادل وینیو بنگلہ دیش ہوسکتا ہے جہاں پہلے ہی کئی بار ایشیاکپ کا انعقاد ہوچکاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا کے ایشیاء کپ کی میزبانی کے امکانات کم ہوگئے ہیں، بنگلا دیش کے ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کے قوی امکانات ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ ملتوی ہونے کے بھی امکانات موجود ہیں۔ایشیاء کپ 2022 رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث ایشیاء کپ دونوں ممالک میں فی الحال نہیں ہوسکتا جبکہ عرب امارات اور عمان میں اگست ستمبر میں شدید گرمی کے باعث ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلا دیش کا نام میزبانی کےلیے زیرغور ہے۔

یاد رہے کہ آخری بار ایشیاء کپ 2018 میں کھیلا گیا تھا۔ایشیاء کپ 2020 کا ایڈیشن کورونا کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔