پاکستان ٹیم میں سلیکٹ نہ کئے گئے شان مسعود کیلئے بڑی خوشخبری

ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریز کیلئے اعلان کردہ پاکستانی سولہ رکنی ون ڈے اسکواڈمیں جگہ نہ پانے والے پاکستانی ٹاپ آرڈربلے باز شان مسعود کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

شان مسعود اس وقت انگلش کائونٹی چیمپئن شپ کھیل رہے ہیں جہاں وہ 9میچز میں 844رنزبناکر اپنی اہمیت منواچکے ہیں جن میں دو لگاتار ڈبل سنچریوں سمیت مجموعی طورپر تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔

شان مسعود کپتان مقرر

اب شان مسعود کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے ڈربی شائر کائونٹی کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیاگیا ہے جو اس سے قبل پی ایس ایل میں ملتان سلطانزکی قیادت کرچکے ہیں جہاں انہوں نے اچھے نتائج دیئے تھے۔

واضح رہے کہ متعدد کرکٹ حلقوں کا خیال ہے کہ ان فارم شان مسعود کو پاکستان ٹیم کا حصہ بنایا جانا چاہیے کیونکہ موجودہ وقت میں پاکستان کواس تجربہ کار بلےباز کی ضرورت ہے، خاص طورپر جب شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے پلیئرز ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈہوچکے ہیں۔

Check Also

شان مسعود کو کیوں نہیں کھلاتا، بابراعظم کا حیران کن موقف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اوپننگ بیٹسمین شان مسعود حالیہ عرصے میں نہ صرف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔