پاکستان کرکٹ بورڈ نے بالاآخر ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریز کے وینیو اور شیڈول سمیت ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیاہے۔
پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریزراولپنڈی سے ملتان منتقل کرنے کا آج باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
ٹائم ٹیبل
آٹھ، دس اور بارہ جون کو کھیلے جانے والے یہ تینوں میچز شام چار بجے شروع ہوں گے۔سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے چار جون تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا۔ قومی اسکواڈ پانچ جون کو ملتان روانہ ہوجائے گا
مہمان اسکواڈ چھ جون کواسلام آباد پہنچے گا، جہاں سے وہ بذریعہ چارٹرڈ طیارہ ملتان روانہ ہوگا۔
میچ آفیشلز
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل
علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)
دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل
علیم ڈار اور آصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)،فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)
تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل
علیم ڈار اور راشد ریاض(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)