ایشیاءکپ2022 کب اور کہاں ہوگا؟ بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

ایشیاءکپ 2022شروع ہونے میں لگ بھگ صرف تین ماہ کا وقت باقی ہے مگر ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا کہ یہ ایونٹ آخر ہوگا کہاں؟

ایشیاء کپ کے میزبان ملک کے حوالے سے آئے روز نئ خبر سامنے آتی ہے اور اب بھارتی میڈیا کی جانب سے بڑا دعویٰ کیاگیاہے کہ آئی پی ایل فائنل دیکھنےکیلئے بھارت میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جئے شاہ کو بتانے والے ہیں کہ وہ ایشیاء کپ کی میزبانی نہیں کرسکتے۔

کرکٹ کی ایک معروف ویب سائٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈکے وفد میں شامل ایک ممبر نے یہ بات کہی ہے لیکن دوسری جانب، کرکٹ سری لنکا نے اس بات کی تردید کی ہے کہ فی الحال اس حوالے سے ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈکے ترجمان کا کہنا ہے کہ نہ تو ہم نے ٹورنامنٹ کو اپنے ملک میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی انکار کیاہے۔ اس حوالے سے ابھی معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ اب یہ بات لگ بھگ طے ہوچکی ہے کہ ایشیاکپ 2022سری لنکا میں نہیںہوگا۔واضح رہے کہ ایشیاء کپ سری لنکا میں نہ ہونے کی صورت میں ایونٹ بنگلہ دیش یا یواے ای منتقل کیاجائے گا تاہم اس بار ایونٹ ملتوی نہیں ہوگا۔

Check Also

بابراعظم اور رضوان کے رن ریٹ کا ’’رولا‘‘ بھی ختم

حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔