سری لنکا نے نئے شیڈول پر ایشیاءکپ کرانے کا اعلان کردیا

سری لنکا نے ایشیاءکپ 2022کی میزبانی کرنے پر آمادگی ظاہرکردی ہے مگر نئے شیڈول پر اور یہ شیڈول بھی ایشین کرکٹ کونسل کو بھیج دیاہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیاہے کہ دوممبر ممالک نے پہلے ہی شیڈول میں ردوبدل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے اور اگر نئے شیڈول پر ایونٹ ہوتا ہے تو اس سے نہ صرف میزبان سری لنکا کو آسانی ہوگی بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈکی بھی مشکل حل ہوجائے گی۔

ایشیاء کپ کی وجہ سے ہی پاکستان کاانگلینڈکے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریزکا شیڈول لٹکا ہواہے جوکہ سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مبنی طویل ترین سیریز ہوگی اور پھر نیوزی لینڈمیں ستمبرکے آخرمیں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈکے ساتھ مل کر ٹرائنگولرسیریزکے پلان کو فائنل کرنا بھی ایشیاء کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریزکے شیڈول سے مشروط ہے۔

اس لئے اگر سری لنکن بورڈکے تجویزکردہ شیڈول پر ایشیاکپ ہوجاتا ہے تو پاکستان کو قدرے ریلیف مل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ابتدائی شیڈول کے مطابق ایشیاکپ 27اگست سے 11ستمبر 2022 تک منعقد ہوناہے لیکن سری لنکا چاہتاہے کہ ٹورنامنٹ 27کے بجائے 24اگست کو شروع ہو جبکہ 11ستمبرکے بجائے 7ستمبرکو ختم ہو۔

اس نئے شیڈول کے مطابق سری لنکا نے ایشیاءکپ 2022کی میزبانی کرنے کی حامی بھرلی ہے اور ایشین کرکٹ کونسل کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کیا فیصلہ کرتی ہے۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔