Breaking News

امام الحق کیلئے آج کوئنٹن ڈی کوک کا عالمی ریکارڈتوڑنے کا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق موجودہ وقت میں شاندار فارم میں ہیں جو آسٹریلیاکے خلاف گزشتہ سیریزمیں 298رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورررہے اور پہلے دو ون ڈے میچز میں لگاتاردوسنچریاں بنائیں جبکہ تیسرے ون ڈے میں 89رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔

آخری پانچوں ون ڈے انٹرنیشنل اننگزمیں ففٹی پلس اسکورزبنانے والے امام الحق اب تک 50 ون ڈے اننگزمیں 9سنچریاں بناچکے ہیں جو آج اگر ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سنچری بنالیں تووہ تیز ترین دس ون ڈے سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑدیں گے۔

کوئنٹن ڈی کوک نے 2016میں کیریئر کی 55ویں اننگزمیں دسویں سنچری بناکر کم ترین اننگزمیں دس سنچریاں بنانے کا ساتھی اوپنر ہاشم آملہ کا ریکارڈتوڑا تھا جنہوں نے اس سنگ میل کو عبورکرنے کیلئے دو زائد اننگز کھیلی تھیں۔

واضح رہے کہ امام الحق اس سے قبل تیزترین 9سنچریاں بنانے کا ہاشم آملہ کا عالمی ریکارڈ پہلے ہی توڑچکے ہیں جنہوں نے آسٹریلیاکے خلاف گزشتہ ہوم سیریز میں کیریئر کی 48ویں اننگز کھیلتے ہوئے نویں ون ڈے سنچری اسکورکی تھی۔

Check Also

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔