پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان بابراعظم کی غلطی کےباعث مہمان ٹیم کو 5 رنزدے دئیے گئے۔
ملتان میں دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے دئیے گئے ہدف کا تعاقب کررہی تھی۔
اس دوران 29 ویں اوور میں اسپنر محمد نواز گیند کروانے آئے۔ الزاری جوزف نے گیند کا سامنا کیا اور لیگ سائیڈ پر شاٹ مار کر ایک رن اسکور کیا۔
فیلڈر نے گیند کو وکٹ کی جانب پھینکا تو بابر اعظم نے وکٹ کیپر کے گلوز سے گیند روک لی۔
کرکٹ قوانین کی روشنی میں وکٹ کیپر کے علاوہ کسی بھی فیلڈر کو گلوز یا لیگ گارڈ پہننے کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں دوسری ٹیم کو پنالٹی رنز دئیے جاتے ہیں۔
جس وقت یہ معاملہ پیش آیا،پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط تھی اور ویسٹ انڈیز کے 7 وکٹ گر چکے تھے۔
ویسٹ انڈیز کو 5 رنز دئیے گئے تاہم پھر بھی مہمان ٹیم 120 رنز سے میچ ہار گئی اور پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
Babar azan