Breaking News

شعیب ملک کا پرویز مشرف کیلئے جذباتی پیغام

قومی کرکٹر شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما اور مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔

قومی کرکٹر نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے اہلخانہ کے دُکھوں میں آسانی فرمائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

بعدازاں اُن کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف اس وقت مشکل لمحے سے گزر رہے ہیں۔

دوسری جانب پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں، وہ امائلائیڈوسس نامی بیماری کیلئے زیر علاج ہیں، انتہائی نازک طبیعت سے متعلق اطلاعات درست نہیں ہیں۔

Check Also

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان شاہینز میں8 تبدیلیاں

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل (20 اگست) سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔