پاکستان کو ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کیلئے کتنے میچز جیتنا ہونگے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائمنٹ دورۂ سری لنکاہے جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکھیلے گی جو دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری اَوے سیریزہوگی۔

دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے مجموعی طورپر چودہ ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں جن میں سے سات وہ کھیل چکی ہے جبکہ آدھے میچز باقی ہیں۔جن میں سے دو سری لنکا کے خلاف جبکہ دیگر پانچ ہوم کنڈیشنز میں ہوں گے۔

پاکستان ٹیم موجودہ وقت میں 52.38فیصد پوائنٹس حاصل کرکے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرہیں جبکہ پہلے دونمبرزپر موجود آسٹریلیاکے 75فیصد اور سائوتھ افریقہ کے 71.43فیصد پوائنٹس ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پرپہلے دو نمبرزپر آنے والی ٹیموں کے درمیان ہی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان کو 71فیصد سے زائد پوائنٹس حاصل کرنا اب ناممکن ہوچکاہے۔

حتیٰ کہ اگر پاکستان ٹیم باقی رہ جانے والے سات میں سے چھ ٹیسٹ میچز بھی جیت لے ، تب بھی پاکستان کا پوائنٹس حاصل کرنے کا تناسب 70فیصد سے کم ہی رہے گا۔اس لئے پاکستان کو اب نہ صرف آنے والے تمام میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی بلکہ خود سے اوپری پوزیشنز پر موجود آسٹریلیا، سائوتھ افریقہ اور بھارت کی ناکامیوں کی بھی دعاکرنا ہوگی۔

بہرحال! موجودہ صورتحال میں اب پاکستان ٹیم کا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا لگ بھگ ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

Check Also

بابراعظم اور رضوان نے پارٹنرشپ کے3 عالمی ریکارڈزبناڈالے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم نے آئرلینڈکے خلاف سیریزکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔