ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر:بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان میں دو تبدیلیاں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے اپنی اُس ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جس نے انگلینڈکے خلاف ہوم سیریز کا آخری میچ کھیلا تھا۔

خوشدل شاہ کی جگہ حیدرعلی کو جبکہ محمد حسنین کی جگہ شاہنواز دھانی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ بدستور ٹیم سے باہر ہیں جنہوں نے انگلینڈکے خلاف گزشتہ ہوم سیریزکے پہلے میچ میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل ہر طرح کی کنڈیشنز کیلئے تیار ہیں، اس پچ پر 160 سے 170 رنز اسکور ہونگے، ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر باؤنس ہوتا ہے جس پر ہم نے پریکٹس کی ہے۔بنگلادیشی کپتان نور الحسن کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کی نسبت آج کا موسم بہتر ہے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے پلیئنگ الیون میں 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نور الحسن کر رہے یں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن مرزا، شبیر رحمٰن، افیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمٰن اور نسم احمد شامل ہیں۔

Check Also

ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی مگر خطرے کے ساتھ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔