پاکستان کا سیمی فائنل کس سے ہوگا؟

پاکستان نے بنگلہ دیش کو گروپ 12کے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے سیمی فائنل سے کوالیفائی کرلیاہے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو127رنزتک محدود کرنے کے بعد 18.1اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ عبورکیا۔رضوان نے 32گیندوں پر 2چوکوں اور ایک چھکے سمیت32رنزبنائے جبکہ محمد حارث نے 18گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں سمیت 31رنزبنائے۔

شاہین آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی بولرز نے ڈیتھ اوورزمیں 21رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم 127رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔

پاکستان کا سیمی فائنل کس سے ہوگا؟

پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا سیناریو کچھ یوں ہوگا

بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم گروپ2کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے تاہم یہ پوزیشن مستقل نہیں ہے۔ اگر زمبابوے نے بھارت کو ہرادیا تو پاکستان ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہے گی اور اُس کا سیمی فائنل 9نومبر کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

اگر بھارتی ٹیم زمبابوے سے ہارگئی تو پاکستان ٹیم بدستور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر رہے گی اور اس صورت میں اُس کا سیمی فائنل نیوزی لینڈکے بجائے انگلینڈ کے ساتھ ہوگا جوکہ 10نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے سیمی فائنل کی رپورٹ اس ویڈیو میں جانیئے

Check Also

ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی مگر خطرے کے ساتھ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔