پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : سیمی فائنلز جیتنے کا ریکارڈکس کا بہتر؟

پاکستان اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آرہی ہیں اور اس میچ سے قبل ’ورلڈاسپورٹس‘ سیمی فائنلز میں دونوں ٹیموں کے سابقہ ریکارڈ کی رپورٹ آپ کیلئے پیش کررہاہے۔

پاکستان کا سیمی فائنلز میں ریکارڈ

پاکستان نے مجموعی طورپر پانچ بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جن میں سے دو میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامناکیا۔

پاکستان نے 2007اور2009میں کھیلے گئے پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز جیتے جن میں بالترتیب نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو شکست دی ۔ بعدازاں تینوں سیمی فائنلز میں اُنہیں شکست ہوئی۔

نیوزی لینڈکا ریکارڈ

اس کے علاوہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ایک بار(2007)میں جبکہ ون ڈے ورلڈکپ میں دو بار (1992اور 1999)میں سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں اور ہر بار پاکستان نے نیوزی لینڈکو شکست دی۔


نیوزی لینڈنے مجموعی طورپر تین بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے جن میں سے ایک بار 2021میں وہ فاتح بنی جبکہ اس سے قبل انہیں دوبار شکست کا سامناکرنا پڑا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں دوبار مدمقابل آئیں اور دونوں بار ہی نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی

پاک- نیوزی لینڈ مقابلوں پر مکمل تفصیل اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔