انگلینڈ کیخلاف پاکستان اسکواڈکا اعلان،میرٹ یا خانہ پُری؟

پاکستان کرکٹ بورڈنے کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آج انگلینڈ کیخلاف یکم دسمبر سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کیلئے پاکستان کے اٹھارہ رکنی اسکواڈکا اعلان کردیاہے۔

دورہ سری لنکا پرجانے والے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈمیں سے تین کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیاہے جن میں شان مسعود، یاسرشاہ اور حسن علی شامل ہیں۔

شان مسعود ایک ٹیسٹ بلے باز ہیں جنہیں پہلے ہی ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھلائی جاتی رہی ہے لیکن اب حیران کن طورپر اُنہیں ٹیسٹ کے بجائے صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھلانے کا پلان بنایاگیاہے۔

یاسرشاہ جن کا گزشتہ دورۂ سری لنکا میں کم بیک ہواتھا، اُنہیں ڈراپ کرکے دوسرے لیگ اسپنر زاہد محمود کو ترجیح دی گئی ہے۔اس طرح حالیہ قائداعظم ٹرافی کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ابراراحمد کو پہلی بار پاکستان اسکواڈکا حصہ بنایاگیاہے۔

گزشتہ دورۂ سری لنکا کیلئے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ اور انگلینڈکے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریزکیلئے اسکواڈمیں درج ذیل تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈمیں 3 تبدیلیاں کی گئیں

انگلینڈکے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈکے اعلان پر سینئر صحافی اخترعباسی کا تجزیہ ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

انگلینڈکیخلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈمیں دو اضافی کھلاڑی شامل

یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی پاکستان اور انگلینڈکے مابین تین ٹیسٹ میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔