محمد عامر نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابرکردیا

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

محمد عامر موجودہ وقت میں بی پی ایل 2023 میں وہاب ریاض کے ہمراہ ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں جو محض سات میچز میں 13 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

بی پی ایل میں محمد عامر نے گزشتہ میچ میں سلہٹ سپر اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلنا ٹائیگرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمود الحسن جوئے کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی وکٹوں کی ففٹی مکمل کی جس کیلئے انہیں 35 میچز کا سہارا لینا۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والوں میں ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کیون کوپر سرفہرست ہیں، انہوں نے 30 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔ ڈیوائن براوو نے 34 جبکہ شاہد آفریدی اور محمد عامر نے 35،35ویں میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔