Breaking News

شاداب خان آج اپنی دلہنیا گھر لے آئیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کی شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔

شاداب خان کا نکاح سابق اسپنر اور قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ ہوا ہے۔

23 جنوری کو شاداب خان نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ ان کا نکاح ہوگیا ہے۔

لاہور میں شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ گزشتہ روز ان کی مہندی کی تقریب ہوئی تھی ۔

مہندی کی تقریب میں شاداب خان کے دیرینہ دوست حسن علی کی اہلیہ پیش پیش نظر آئیں تھیں۔

شاداب خان کی بارات آج ( 9 فروری) کو ثقلین مشتاق کے گھر پہنچے گی جبکہ دعوت ولیمہ 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ہیں، جن میں شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Check Also

شرجیل خان سمیت چارکرکٹرزبارے پی سی بی کا بڑایوٹرن، اہم اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں اُن چارکھلاڑیوں کو 25مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔