Breaking News

وہاب ریاض وزیر کا حلف کب اٹھائیں گے؟

پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد پنجاب کے وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وہاب ریاض کا حلف تاخیر سے لینے کی درخواست کی تھی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نجم سیٹھی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے، وہاب ریاض اب مکمل پی ایس ایل کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، وہ پی ایس ایل کے اختتام پر حلف اٹھائیں گے۔

وہاب ریاض پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Check Also

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔