گزشتہ فائنل ہارنے کا بدلہ اس بار چکائیں گے، محمد حارث

آسٹریلیا میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 کے رائونڈ میچز کا ٹاپ پوزیشن پر اختتام کرنے والی پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے سیمی فائنل سے پہلے پی سی بی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بیان جاری کیا ہے۔

محمد حارث کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز بہت اچھا موقع رہا ہے۔ ہم نے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا۔ مختلف تجربے کئے۔

ہیڈکوچ نے کیا کہاتھا؟

ہیڈ کوچ نے ہمیں کہا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں تاکہ قومی ٹیم میں جگہ بناسکیں۔پاکستان ٹیم نے نومبر میں آسٹریلیا کا وائیٹ بال دورہ کرنا ہے۔

ذاتی طور پر میرے لئے بھی یہ ٹورنامنٹ کھیلنا ایک بہترین تجربہ رہا۔اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ مستقبل میں قومی ٹیم کیلئے کھلاڑی تیار ہوں۔

رائونڈ مرحلے میں ٹاپ ٹیم کے طورپر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پاکستان شاہینز ٹیم کے کپتان محمد حارث نے کہاہے کہ ہم پچھلے سال فائنل ہارے تھے اس بار بدلہ لینا ہے۔

محمد حارث کا پورا انٹرویو دیکھیئے

Check Also

محمد حارث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیزترین بیٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022میں ملنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔