بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان شاہینز میں8 تبدیلیاں

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ کل (20 اگست) سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

اب دونوں ٹیمیں یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے نے  اپنے اسکواڈ میں متعدد  تبدیلیاں کی ہیں ۔ شاہینز نے آٹھ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے قومی ڈیوٹی کے لیے جانے کے بعد چھ کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش اے میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ابرار احمد کے ساتھ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز ہونے والے ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام دوسرے چار روزہ میچ میں شاہینز کی قیادت کریں گے۔

شاہینز اسکواڈ میں ابرار احمد، علی زریاب، امام الحق، محمد اویس انور، نیاز خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر اور شرون سراج کو  میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رمیز جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سرفراز احمد  اور سعود شکیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش اسکواڈ میں محمد نعیم، محمد سیف الدین، سیف حسن، سومیا سرکار، توحید ہری دوئے اور ذاکر علی نے حسن محمود، محمود الحسن جوئے، مومن الحق، مشفق الرحیم، نعیم حسن، اور ذاکر حسن کی جگہ لی ہے۔

کپتان کامران غلام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان شاہینز کے کپتان کامران غلام کا کہنا ہے کہ  ’’دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنا میرے لیے بہت اچھا موقع ہے‘‘

’’میں خود کو اس رول  میں دیکھ کر اور اپنی قیادت اور بیٹنگ سے ٹیم کی مدد کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ہم دوسرا چار روزہ میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے جو ریڈبال کے مصروف سیزن میں  کھلاڑیوں کے لیے اعتماد میں اضافہ کرے گا’’

’’ہم اسلام آباد کلب کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں اور ہم  پہلے  چار روزہ میچ کے دوران حاصل کردہ تجربے سے  زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی پرجوش ہیں اور امید ہے کہ وہ دوسرے میچ میں شاہینز کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے‘‘

پاکستان شاہینز اسکواڈ (دوسرے چار روزہ کے لیے):

 کامران غلام (کپتان)، ابرار احمد، علی زریاب، غلام مدثر، امام الحق، مہران ممتاز، محمد اویس انور، نیاز خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، سعد بیگ (وکٹ کیپر)  سعد خان، شرون سراج اور عمر امین۔

بنگلہ دیش اے اسکواڈ :

انعام الحق (کپتان) حسن مراد ، ماہید الاسلام ، محمد نعیم، محمد سیف الدین، مصدق حسین، رجاء الرحمن راجہ،  روئیل میہ ، سیف حسن، شہادت حسین، سومیا سرکار، تنویر اسلام، تنظیم حسن ، توحید ہری دوئے  اور ذاکر علی آنک۔

Check Also

پاک- بنگلہ دیش ون ڈے، اسکواڈ اور شیڈول کا اعلان

ریڈبال یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ دیکھنے کے بعد اب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔