Breaking News

بابراعظم بڑے اعزاز سے محروم، رضوان کیلئے خوشخبری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کے بیٹر بابراعظم ایک بڑے اعزاز سے محروم ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔

بابراعظم بڑے اعزاز سے محروم

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھ درجے تنزلی کے تیسرے سے نویں نمبرپر چلے گئے ہیں جس کے سبب اُن سے بڑا اعزاز بھی چھن گیا ہے۔

آج آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں نویں درجے پر پھسلنے سے پہلے بابراعظم دُنیاکے واحد بیٹر تھے جو تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ 5 درجوں پر موجود تھے تاہم اب اُن سے یہ اعزاز چھن گیا ہے۔

دوسری جانب، محمد رضوان کیرئیر میں پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین درجوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جو مشترکہ طورپر عثمان خواجہ کے ساتھ دسویں نمبرپر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل باالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی طرح بابراعظم تیسری پوزیشن سے نویں پوزیشن پر گر گئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 734 ہے جبکہ رضوان 11ویں نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 728 ہے جبکہ 7 رجے ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بالنگ میں بھی شاہین آفریدی 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ نسیم شاہ دو درجے ترقی پانے میں کامیاب رہے ہیں۔

Check Also

بابراعظم اور رضوان نے پارٹنرشپ کے3 عالمی ریکارڈزبناڈالے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم نے آئرلینڈکے خلاف سیریزکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔