پاکستان کا ویرات کوہلی کو کشمیر پریمئیر لیگ میں شامل کرنے کا اعلان

پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی کرکٹ تعلقات 2012سے منقطع ہیںجبکہ دونوں ممالک خاص طورپر پاکستانی شائقین اور بورڈکی خواہش ہے کہ کھیل کو سیاست سے دوررکھتے ہوئے باہمی کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے۔

بھارت ویسے تو ڈھکے چھکے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی ہرممکن کوشش کرتاہے لیکن جب گزشتہ سال کشمیر پریمیئرلیگ کا آغاز ہواتو بھارت کھل کر سامنے آگیاتھا لیکن اب اسی کشمیرپریمیئرلیگ کے منتظمین نے بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کیلئے پہلا قدم اُٹھالیا ہے۔

 تازہ اطلاع کے مطابق پاکستان نے سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو کشمیر پریمئیر لیگ میں شامل ہونے کیلئے باضابطہ دعوت دینے کا اعلان کر دیاہے۔ لیگ کے صدر عارف ملک نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو کے پی ایل میں شامل ہونے کی دعوت دی جائیگی اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ چاہیں تو کرکٹ کھیلنے آئیں یا پھر میچز دیکھنے۔

 صدر کے پی ایل عارف ملک نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کشمیر پریمیئر لیگ کو سیاسی رنگ دیکر متنازعہ نہ بنائے، ہم کے پی ایل کے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر بھی لیگ کا حصہ بنیں اور کرکٹ کے ذریعے دونوں جانب کشیدگی کم ہو، کشمیر پریمیئر لیگ کرکٹ لیگ کیساتھ ساتھ ایک مقصد بھی ہے، جس کے تحت کشمیر میں کرکٹ کو فروغ دینا اور اس ریجن کے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

صدر کے پی ایل عارف ملک کا اہم پیغام

کہ اس مشن کے ذریعے کشمیری علاقوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا اور فائدہ پہنچانا ہے. ہمارا ہر اقدام کرکٹ کے فروغ کیلئے ہوگا، پہلے سیزن میں مظفرآباد کے لوگوں سے سروے کیا گیا تو پتہ چلا کہ لوگوں کو کبھی اتنا مالی فائدہ کاروبار میں نہیں ہوا جتنا اس ایک ماہ کے اندر لیگ کے دوران ہوا، سیزن ٹو کی پلاننگ بہت واضح ہے لیگ کے پہلے کے ایک، دو سیزن میں صورتحال آئیڈیل نہیں ہوتیں لیکن دو، تین سیزن ہونے کے بعد چیزیں خود بخود بہتر سے بہتر ہوتی چلی جاتی ہیں۔

عارف ملک نے مزید کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا یکم اگست سے باقاعدہ آغاز کرنے جارہے ہیں، اس حوالے سے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ پی سی بی کے ساتھ مل کر چلیں تاکہ ٹیکنکل سپورٹ حاصل رہے ہیں ، ہم پی سی بی کے ساتھ مل کر ہی آگے بڑھنا چاہ رہے ہیں۔ 14 اگست کو جب 75 واں جشن آزادی منایا جائے تب فائنل ہوگا جو تاریخی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جولائی کے اوائل میں شارجہ کرکٹ گرائونڈ میں کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا اس فیسٹیول کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں کشمیری کھلاڑی ورلڈ اسٹارز سے مقابلہ کرینگے جس سے یقیناً انکی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔