پاکستان کرکٹ کے ساتھ فکسنگ اور کرپشن کا آسیب اُترہی نہیں آرہا،آئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ پاکستانی شائقین کو شرمسار کردیتاہے۔
اب ایک ایسی ہی کہانی سامنے آئی ہے جس نے پاکستانی شائقین کو ایکبار پھر غمزدہ کردیاہے جنہوں نے طویل عرصہ خودکی بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹا اور اب بالاآخر اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے۔
پانچ سال کے ڈھنڈورے کے بعد اعترافِ جرم
ذرائع کے مطابق 2017میں پی ایس ایل میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کے اسکینڈل میں شرجیل خان کے ساتھ ملوث قرار دیئے جانے والےاوپننگ بیٹسمین خالدلطیف نے بالاآخر اپنی غلطی اور جرم کا اعتراف کرلیاہے۔
رپورٹ کے مطابق بیٹسمین کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیاگیاہے کہ وہ اپنا جرم قبول کرنے کیلئے تیار ہیں اور خالد لطیف کی جانب سے یہ درخواست بھی دی گئی ہے کہ اُن کی معافی قبول کرتے ہوئے اُن کا ری ہیبیلیشن (بحالی)کا مرحلہ شروع کیاجائے تاکہ وہ ایکبارپھر اپنے کیرئیر کو دوبارہ سے شروع کرسکیں۔