بھارت کی پہلی ٹی ٹوئنٹی پوزیشن خطرے میں، پاکستان کیلئے خوشخبری

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی رینکنگ میں پہلے درجے پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم سائوتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریزکے پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز ہارکر چھ قیمتی پوائنٹس گنواچکی ہے جبکہ آج کھیلے جارہے تیسرے میچ میں شکست کی صورت میں وہ اپنی ٹاپ پوزیشن گنواسکتی ہے۔

پہلے دومیچز میں ناکامی کے سبب فی میچ تین پوائنٹس کی کٹوتی کا سامناکرنے والی بھارتی ٹیم آج ہاری تو ممکنہ طورپر اُس کے مزید تین پوائنٹس کم ہوجائیں گے۔جس سے وہ 263پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرچلی جائے گی اور انگلینڈ 265پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر آجائے گی۔

بھارتی ٹیم اگر سیریزکے پہلے تین میچز میں ناکام ہوئی تو دوسری پوزیشن پر آنے کے ساتھ ساتھ وہ تیسرے درجے کی پاکستان ٹیم سے صرف دو پوائنٹس آگے ہوگی اور اس صورت میں اُنہیں مزید ایک شکست پاکستان سے بھی پیچھے دھکیل دے گی۔

اس صورت میں پاکستان کے عالمی نمبر2 ٹیم بننے کا امکان روشن ہوجائے گاجوکہ موجودہ وقت میں 261 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہےاور وہ اکتوبر 2019تک دُنیا کی نمبرون ٹی ٹوئنٹی ٹیم تھی۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔