پاکستان اسکواڈمیں شامل کئے گئے ابراراحمد اور محمد علی کون ہیں؟

انگلینڈکے خلاف یکم دسمبر سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان نے گزشتہ روز اپنے اسکواڈمیں اعلان کیا جس میں دو نئے کھلاڑی ابراراحمد اور فاسٹ بولر محمد علی بھی شامل ہیں۔

ابراراحمد اور محمد علی کون ہیں؟

محمد علی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جو سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں ۔وہ حالیہ اور گزشتہ قائداعظم ٹرافی کے کامیاب ترین فاسٹ بولر رہے ہیں جنہوں نے اب تک ان دوسیزنز میں مجموعی طورپر 56 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

محمد علی کو شعیب اختر، ڈیل اسٹین اور شین بونڈجیسے بولرز پسند ہیں اور وہ ویسا ہی بننا چاہتے ہیں۔ مبصرین کاخیال ہے کہ اگر محمد علی کو مناسب مواقع ملے تو وہ انٹرنیشنل لیول پر بھی کامیاب ہوسکتاہے۔

محمد علی حالیہ قائداعظم ٹرافی میں ایک سے زائد بار اننگزمیں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے واحد فاسٹ بولر ہیں جو دوایسے کارناموں سمیت 25.54کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

محمد علی اپنے مجموعی فرسٹ کلاس کیریئرمیں 22میچز کھیلے ہیں جن میں چھ بار اننگزمیں پانچ یا زائد وکٹوں کے کارناموں سمیت 23.37کی عمدہ ایوریج سے 85وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

خیال ظاہرکیاجارہاہے کہ شاہین آفریدی کی غیرموجودگی میں محمد علی کو انگلینڈکے خلاف ہوم سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا موقع مل سکتاہے۔

ابراراحمد

ابراراحمد ڈومیسٹک کرکٹ میں سندھ کی نمائندگی کررہے ہیں جو حالیہ قائداعظم ٹرافی میں 43وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔جنہوں نے اب تک چھ میچز میں اننگزمیں پانچ یا زائد وکٹوں کے پانچ کارنامے سرانجام دیکر اپنی تباہ کن فارم ثابت کردی ہے۔

ابراراحمد مجموعی طورپر محض 13فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں جن میں اننگزمیں پانچ وکٹوں کے ساتھ کارنامے شامل ہیں ۔ان 13ٹیسٹ میچز میںوہ مجموعی طورپر 76وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔

یاسرشاہ کی غیرموجودگی میں ابراراحمد کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کیلئے اسکواڈمیں شامل دوسرے تجربہ کار اسپنر زاہد محمود سے مقابلہ ہے۔ کرکٹ مبصرین کا خیال ہے کہ موجودہ شاندار فارم کے سبب ابراراحمد کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ابراراحمد اور محمد علی پر خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

انگلینڈ کیخلاف پاکستان اسکواڈکا اعلان،میرٹ یا خانہ پُری؟

پاکستان کرکٹ بورڈنے کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آج انگلینڈ کیخلاف یکم دسمبر سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔