پاکستان میں نام نہاد مبصرین ہمیشہ ہی بابراعظم اور محمد رضوان کے اسٹرائک ریٹ پر تنقید کرتے ہیں اور صائم ایوب، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان کو پاکستان ٹیم کے مسائل کا حل سمجھتے ہیں لیکن یہ ’’تجربہ‘‘ کرنے کے بعد جو نتائج سامنے ہیں، اُن میں 2024 میں پاکستانی اوپنرز میں اسٹرائک ریٹ اور ایوریج میں بابراعظم اور محمد رضوان ہی سب سے اوپر کھڑے ہیں۔
رواں سال اب تک بابراعظم کا اسٹرائک ریٹ 142.45، محمد رضوان کا 139.95 جبکہ صائم ایوب کا اسٹرائک ریٹ 130.45 اور محمد حارث کا اسٹرائک ریٹ 95.65 رہاہے۔
بیٹنگ ایوریج میں بھی محمد رضوان (53.11) اور بابراعظم (36.42) واضح طورپر صائم ایوب (16.21) اور محمد حارث (7.33) سے آگے ہیں۔
پاکستانی اوپنرز کا مزید تفصیل اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں