Breaking News

دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستانی اسکواڈکا اعلان

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔قومی اسکواڈ کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کیا۔اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، ان فٹ حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے،حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہناتھا کہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دے رہے ہیں۔

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کا پندرہ رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔
کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عابد علی ،فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد ،خوشدل شاہ ،فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسی خان۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ون ڈے میچ کل بروز اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سے کونسے کرکٹرزپاکستان ٹیم میں شامل ہونگے؟

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنے والے محمد حارث …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔