پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ماشاء اللہ دورِ حاضر کے لاجواب بیٹسمین ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کئی اعزازات اپنے نام کرتے جارہے ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے زمبابوے کے خلاف اپنے کیریئر کی 12ویں سنچری بنائی تو سوشل میڈیا خصوصاً کچھ یوٹیوب چینلز نے اسے عالمی ریکارڈ قرار دیا جوکہ غلط ہے۔
البتہ بابراعظم کم ترین اننگزمیں 12ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دُنیاکے دوسرے بیٹسمین ضرور بن گئے ہیں جنہوں نے اس دوڑمیں ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
بابراعظم نے گزشتہ روزراولپنڈی کے مقام پر کھیلے گئے زمبابوے کے خلاف سیریزکے تیسرے اور آخری میچ میں 125رنزکی صورت میں سنچری بنائی جوکہ بطورکپتان اُن کی نہ صرف پہلی ون ڈے سنچری تھی بلکہ مجموعی کیرئیر کی 12ویں سنچری بھی تھی۔
کیا بابراعظم نے واقعی ریکارڈ توڑدیا؟
کچھ یوٹیوبرز نے اسے کم ترین اننگزمیں یعنی تیزترین 12 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ قرار دیاہے جوکہ غلط ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بابراعظم نے کیریئر کے 75ویں اننگزمیں بارھویں سنچری بناکر کم ترین اننگزمیں12سنچریاں مکمل کرنے کی دوڑمیں ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے ضرور چھوڑدیاہے جنہوں نے یہ سنگ میل بالترتیب 81 اور83اننگز کھیل کر عبورکیاتھامگر وہ تیزترین 12 سنچریاں بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر ہیں جن کے آگے سائوتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ہیں جنہوں نے 10 فروری 2017ء کو سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی 74ویں اننگزمیں کیرئیرکی 12ویں سنچری مکمل کی تھی۔
ابتک کم ترین اننگزمیں 12سنچریاں مکمل کرنے والے ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں
Babar Azam left Virat Kohli behind | List of top 10 Batsmen fastest to 12 ODI centuries