رینکنگ سسٹم تبدیل ، بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، نمبرون پوزیشن گنوابیٹھی

آئی سی سی نے پوائنٹ سسٹم تبدیل کردیاہے جس کا ٹیموں کی ٹیسٹ رینکنگ پر بڑا فرق پڑاہے، جس کا سب سے بڑا نقصان بھارت کو ہواہے جو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن گنوابیٹھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرونا وائرس کے سبب کرکٹ میچز متاثر ہونے کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا ہے ۔ جس کے مطابق ٹیموں کی درجہ بندی اب حاصل کردہ مجموعی پوائنٹس کی بجائے پوائنٹس کی اوسط پر ہوگی۔

آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق جون 2021ء میں لارڈز میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے حاصل کردہ پوائنٹس اور سیریز کے دستیاب پوائنٹس کی اوسط کی بنیاد پر کی جائے گی تاکہ ٹیموں کو یکساں مواقع دستیاب ہوں اور کووڈ 19 کی وجہ سے منسوخ ہونیوالی سیریز کا نقصان نہ ہو ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اپنی بورڈ میٹنگ میں نومبر 2022ء میں شیڈول ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی آگے کردیا ہے جس کے بعد ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اب فروری 2023ء میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب، آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی کم از کم عمر 15 سال مقرر کردی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد ہر ٹیم کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے

Check Also

پاکستان عالمی نمبر2ٹیم بننے کے قریب پہنچ گیا

سابق عالمی نمبرون پاکستان کرکٹ ٹیم موجودہ وقت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔