بھارتی اسپنر ایشوین نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

پاکستان اور بھارت کی موجودہ کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں بابراعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ ان دنوں ہرکوئی کرتا دکھائی دیتاہے۔بابراعظم نے اپنی لاجواب کارکردگی سے ماہرین کو مجبورکردیاہے کہ وہ فیصلہ کرنے میں اُلجھن کا شکارہوں کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے آخربہتربیٹسمین کون ہے؟

گوکہ کئی ماہرین اور سابق کرکٹرز بابراعظم کی بیٹنگ صلاحیت اور کلاس کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں لیکن موجودہ پلیئرزاس بحث میں پڑنے سے قدرے گریز کرتے ہیں لیکن اب بابراعظم کی تعریف نہ صر ف موجودہ بلکہ روایتی حریف ٹیم کے رکن روی چندرن ایشوین نے کی ہے۔

روی چنررن ایشوین کے تعریفی کلمات

روی چندرن ایشوین نے اپنے یوٹیوب چینل پر سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ایک بڑی کلاس کا پلیئر ہے جو ایک ملین ڈالرزکا پلیئر دکھائی دیتا ہے۔جس نے انگلینڈمیں لاجواب کارکردگی دکھائی، آسٹریلیامیں بھی سنچری بنائی۔اُسے دیکھ کر آنکھوں کو بھی اچھا اچھا سالگتا ہے۔اُس کی بیٹنگ دیکھنا ایسا لگتا ہے کہ جیساکہ Treat of the eyes ہو۔۔

واضح رہے کہ بابراعظم رواں برس ٹی ٹوئنٹی رنزبنانے میں سب سے آگے نکل چکے ہیں جبکہ وہ زمبابوے کے خلاف دونوں فارمیٹس کی ہوم سیریزمیں ٹاپ اسکورررہے اور اس کے بعد انہوں نے پی ایس ایل 2020ء کا خاتمہ بھی ٹاپ اسکوررکے طورپرکیا اور مین آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔

بابراعظم کی پی ایس ایل 2020ء اور ویرات کوہلی کی آئی پی ایل 2020ء میں کارکردگی کا موازنہ کریں تو بابراعظم واضح طورپر آگے دکھائی دیتے ہیں۔یہ موازنہ آپ ’ورلڈاسپورٹس‘ پرملاحظہ کرسکتے ہیں۔

بابراعظم اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبرپر ہیںاورقوی امکان ہے کہ وہ جلد ہی دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آجائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں تیسرے اور ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پانچویں نمبرپر موجود ہیں۔وہ دُنیاکے واحد پلیئرہیں جو اس وقت کھیل کے تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ فائیو پوزیشنز پر موجود ہیں۔

Check Also

بابراعظم اور رضوان کے رن ریٹ کا ’’رولا‘‘ بھی ختم

حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔