تیسراٹی ٹوئنٹی: تین تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان نیپئرمیں ٹی ٹوئنٹی سیریزکا تیسرا اور آخری میچ شرو ع ہوگیاہے جس میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس سے قبل پہلے دونوں میچز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تھی۔

2018ء کے گزشتہ دورۂ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم دُنیاکی نمبرون ٹیم کی حیثیت سے دورے پر تھی جبکہ اب وہ خودکو کلین سوئپ سے بچانے کی خفت سے بچانے کیلئے کوشاں ہے جوکہ اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے درجے پرموجودہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں حیران کن طورپر سرفراز احمد کوموقع نہیں دیا گیا جنہیں ٹیسٹ سیریزمیں بھی کھلائے جانے کا امکان نہایت ہی کم ہے۔

نیوزی لینڈکے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔عبداللہ شفیق، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا گیاہے جن کی جگہ حسین طلعت، محمد حسنین اور افتخار احمدکو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

سرفراز احمد، موسی خان، عثمان قادر اور عبداللہ شفیق ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔

آج کی پلیئنگ الیون

  1. محمد رضوان
  2. حیدرعلی
  3. حسین طلعت
  4. محمد حفیظ
  5. شاداب خان
  6. خوشدل شاہ
  7. افتخاراحمد
  8. فہیم اشرف
  9. محمد حسنین
  10. حارث رئوف
  11. شاہین شاہ آفریدی

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔