اس کھلاڑی کو فوری وطن واپس بھیجو- سرفرازبول اُٹھے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفرازنوازنے دورۂ نیوزی لینڈمیں موجودبابراعظم کی ٹیم کے ساتھ موجودگی پر اعتراض اُٹھادیاہے۔اُن کا کہناہے کہ جب وہ فٹ ہی نہیں اور کوئی میچ نہیں کھیل پارہے تو وہ نیوزی لینڈمیں ٹیم کے ساتھ کیاکررہے ہیں۔ اُنہیں مکمل آرام کرنے کیلئے فوری گھرواپس آجانا چاہیے تاکہ مکمل آرام کرسکیں اور سائوتھ افریقہ کے خلاف اگلی سیریز کیلئے تیارہوسکیں۔

وقاریونس آخری ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے

واضح رہے کہ بابراعظم ان فٹ ہوجانے کے سبب نہ صرف نیوزی لینڈکے خلاف پوری ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلے بلکہ سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں جوکہ 26 دسمبر سے مونٹ مائونگانوئی میں شروع ہوگا البتہ اُمید کی جارہی ہے کہ وہ سیریزکے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔