مرکری کھلائے جانے کے باعث بستر مرگ پر پہنچ گیا تھا ۔قومی ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے اپنی زندگی کے تلخ واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔ 40 سالہ سابق جارح مزاج اوپنر بلے باز عمران نذیر نے ساتھی کرکٹر وہاب ریاض کے ساتھ نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو جس کے میزبان تابش ہاشمی ہیں شرکت کی اور بتایا کہ کس طرح وہ بستر مرگ پر آگئے تھے۔ عمران نذیر نے کہا کہ کسی نے مجھے ’مرکری‘ پلا دی تھی جس کے بعد وہ تقریباً ان کے جوائنٹس متاثر ہوئے اور وہ بستر پر آگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ایک جوائنٹ میں درد ہو تو اگلا پچھلا سب یاد آجاتا ہے اور وہ ٹائم جس طرح گزرا یہ میں جانتا ہوں یا میرا رب جانتا ہے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے دس جوائنٹ متاثر ہوئے تھے میں بالکل بھی چل نہیں سکتا تھا اور صبح کے وقت منہ تک نہیں دھوتا تھا دن ایک دفعہ منہ دھوتا تھا لیکن میں نے اپنے آنسو کسی کو نہیں دکھائے صرف ایک ٹائم پر باتھ روم میں روتا تھا اور اللہ سے دعا کرتا تھا کہ کتنی سزا اور رہ گئی ہے۔
شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے میری بہت مدد کی
لیکن سوائے دو ساتھی کرکٹرز کے کسی نے پلٹ کر پوچھا تک نہیں شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے مدد کی عمران نذیر نے کہا اس وقت پر میری اہلیہ نے میرا ساتھ دیا اور بہت دیکھ بھال کی۔ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے میری بہت مدد کی جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں