Breaking News

ایک اور لڑکی کی بابراعظم کو پھنسانے کی کوشش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم حال ہی میں ایک ڈرائونے اسکینڈل کا سامناکرچکے ہیں جو ابھی تک پوری طرح تھما نہیں ہے کہ گزشتہ روز ایک اور لڑکی کی جانب سے اُنہیں پھنسانے کی کوشش کی گئی۔

گوکہ اس بار لڑکی کی جانب سے کی گئی کوشش زیادہ خطرناک یا سنجیدہ نہیں تھی لیکن بہرحال آئی کیو لیول کی گیم تھی۔

ہواکچھ یوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور تمام فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ آپ کے اندر چمکنے والی روشنی کو کوئی چیز مدھم نہیں کر سکتی‘۔

اس تصویر پرلوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کئے لیکن ایک تبصرہ تو سب سے منفرد اور حیران کن تھا جب ایک لڑکی نے نکاح نامہ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اس پر آپ کا آٹو گراف چاہیے۔

شادی کی کیسے کی پیشکش؟

یعنی نکاح نامے پر دستخط۔۔۔ مذکورہ نے کمال کی ذہانت استعمال کرتے ہوئے ایک طرح سے بابراعظم کو شادی کی آفر کی لیکن بہرحال! بابراعظم نے اس کا کوئی جواب نہ دیا۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔