حسن علی کو کائونٹی چیمپئن شپ میں بڑا اعزاز مل گیا

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی جو انگلش کائونٹی کے رواں سیزن میں دھوم مچارہے ہیں، وہ 24وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف اپنی ٹیم لنکا شائر بلکہ کائونٹی سیزن کے ٹاپ بولر بھی ہیں۔

گزشتہ روز حسن علی نے ایک بڑا اعزاز حاصل کیا جو لنکاشائر کی کیپ اور تعریفی کلمات کے ساتھ اُنہیں ملا۔یہ کیپ انگلینڈکے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے حسن علی کو پیش کی جو آئوٹ کلاس کارکردگی دکھانے والے پلیئرزکو ہی دی جاتی ہے۔

لنکاشائر کی کیپ حسن علی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے جو حالیہ عرصے میں پاکستان کیلئے زیادہ بڑی کارکردگی نہیں دکھاپائے۔

لنکاشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ پرفارمنس مارک چلٹن کے تاثرات

اس موقع پر لنکاشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ پرفارمنس مارک چلٹن نے میدان اور باہر دونوں جگہ حسن کے اثرات کو سراہا

“چیلٹن کا کہناتھا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ آپ کافی عرصے سے فارم میں نہیں ہیں لیکن آپ نے یہاں آکران دافیلڈاورآئوٹ دافیلڈہماری ٹیم پر کافی اچھا اثر ڈالاہے۔ہمارے کوچز اور منیجرزبھی آپ کو سراہتے ہیں‘‘

واضح رہے کہ حسن علی ایسیکس کے خلاف جاری میچ کے اختتام کے بعد پاکستان واپس آئیں گے جنہیں ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈمیں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔