ایشیاکپ 2022 میں سری لنکا کو بڑے نقصان کا خدشہ

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ منتقل ہونے کی صورت میں 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کی میزبانی سے ہمیں بڑی آمدنی متوقع ہے، اس لیے کوشش کررہے ہیں کہ ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے۔
ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ’’ہمارا ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ ملک میں آنے والا ہر ڈالر ہمارے لیے اہم ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر سب صحیح رہا تو ایونٹ کی مزبانی سری لنکا ہی کرے گا‘‘۔

آئی سی سی کے پانچ مکمل رکن ممالک بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ ایک ملک کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال ایشیاکپ ٹی20 فارمیٹ پر مشتمل ہوگا جبکہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔

Check Also

سری لنکامیں بحران، یواے ای میں گرمی، ایشیاکپ کا نیا میزبان کون ہوگا؟

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران نے جہاں ایشیاء کپ 2022کے انعقادکو ایکبارپھر خطرے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔