Breaking News

پاکستان نے زیادہ ون ڈے سیریزجیتنے کا ریکارڈتوڑڈالا

پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے سیریزکے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیزکو 120رنزکے مارجن سے شکست دیکر سیریزمیںدو،صفر کی برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

یہ پاکستان کی ون ڈے ہسٹری میں 75ویں ون ڈے سیریز وکٹری ہے جوکہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اب تک کوئی بھی ٹیم اس سے زیادہ سیریزنہیں جیت سکی البتہ بھارت اور انگلینڈنے پاکستان کے عین برابر75،75ون ڈے سیریز جیت رکھی ہیں۔

مسلسل زیادہ سیریز جیتنے کا ریکارڈ

پاکستان نے دوسرا ون ڈے میچ جیت کر ویسٹ انڈیزکے خلاف مسلسل دسویں باہمی ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جو محض بھارت کے بعد کسی بھی ٹیم کی ویسٹ انڈیزکے خلاف مسلسل دوسری زیادہ فتوحات ہیں۔ بھارت نے مسلسل گیارہ سیریزمیں ویسٹ انڈیزکو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 1999کے بعد سے کھیلی گئی تمام باہمی ون ڈے سیریزمیں ویسٹ انڈیزکو شکست دی تھی جبکہ 1991کے بعد سے پاکستان کبھی بھی ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز نہیں ہارا۔

Check Also

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سے کونسے کرکٹرزپاکستان ٹیم میں شامل ہونگے؟

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنے والے محمد حارث …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔