بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی خطرے میں؟ نیا پلان تیار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میچ میں شکست کھانے کے بعد پاکستانی کپتان بابراعظم کے خلاف منظم مہم کا آغاز کیاجارہاہے اور اُنہیں کپتانی سے ہٹوانے کیلئے وہ سب کچھ کیا جائے گا جوکہ اُن سے بن پڑے گا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق کراچی کنگزسے راہیں جدا کرنے والے بابراعظم کے خلاف اب ایک نئی مہم کا آغاز ہورہاہے جس کا مقصد کپتان بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت سے ہٹانے کیلئے چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ پر دبائو ڈالناہے۔

یہ مہم صحافیوں کے ایک گروہ کی جانب سے شروع کی جارہی ہے جس میں سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر اور کے علاوہ ٹی وی پروگرامزمیں کپتان تبدیل کرنے کیلئے رائے عامہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

بڑے ایونٹس میں کپتانی کا شاندار ریکارڈ

واضح رہے کہ بابراعظم نے اب تک جن چار ملٹی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی قیادت کی ہے، اُن میں سے ایک (ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021) کے سیمی فائنل جبکہ دیگر تینوں ایونٹس کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جن میں نیوزی لینڈٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولرسیریزکی ٹرافی بھی جیتی۔

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔