پی ایس ایل 8کیلئے کئی ٹیموں کے ٹاپ کھلاڑی تبدیل، فہرست جاری

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کیلئے تمام چھ ٹیموں نے اپنے برقرار رکھے جانے والے آٹھ، آٹھ پلیئرزکی فہرست جاری کردی ہے البتہ پشاورزلمی نے سات کھلاڑی برقرار رکھے ہیں اور لاہورقلندرزمزید ایک کھلاڑی کا کچھ دن بعد اعلان کریں گے۔

تمام ٹیمیں ڈرافٹنگ کے ذریعے اپنے اٹھارہ رکنی اسکواڈزمکمل کریں گے جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈز اور گولڈکے تین تین جبکہ سلورکے پانچ کھلاڑی شامل ہوسکیں گے جبکہ ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری سے دو،دو کھلاڑی منتخب کئے جاسکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے فرنچائزز کے رواں سیزن کے لیے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

شاداب خان، آصف علی (ایمبیسڈر)، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، اپل اسٹائرلنگ اور کولن منرو بدستور پی ایس ایل 8 کے لیے بھی اسلا آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز نے کپتان و وکٹ کیپر محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، ریلی روسو، شاہ نواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ اور عباس آفریدی کو بدستور اپنی فرنچائز میں برقرار رکھا ہے۔

کراچی کنگز

شعیب ملک اور حیدر علی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان، میر حمزہ، عامر یامین اور قاسم اکرم بدستور کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی کی فیملی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نئی انٹری ہوئی ہے جب کہ پشاور زلمی نے وہاب ریاض، ردرفورڈ، محمد حارث، عامر جمال، ٹام کوہلر کیڈمور اور سلمان ارشاد کو رواں سیزن میں بھی برقرار رکھا ہے۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے گذشتہ سیزن کے کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھا ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ہیری بروک اور زمان خان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی گذشتہ سیزن کے کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھا ہے جن میں محمد نواز، جیسن روئے، افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد، عمر اکمل، نوین الحق اور ول اسمید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 اگلے سال فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا جب کہ رواں سیزن کی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔

پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ اور رجسٹرڈ 493 غیرملکی پلیئرزکی تفصیل، ڈرافٹ کے طریقہ کار سمیت دیگر تفصیل اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔