Breaking News

وہ خوش قسمت کرکٹرز جنہیں کبھی شکست نہ ہوئی

مشہور مثل ہے کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن یہ مثل شاید کچھ کھلاڑیوں پر صادق نہیں آتی جو اپنے پورے کیریئر کے دوران ایک بار بھی شکست سے دوچارنہیں ہوئے۔ یعنی اُن کی موجودگی میں کبھی بھی اُن کی ٹیم شکست سے دوچارنہیں ہوئی۔

اس فہرست میں ہم ایسے ہی چندعالمی اورپاکستانی پلیئرزکی فہرست آپ کیلئے پیش کررہے ہیںجوپانچ سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلنے کے باوجود کبھی شکست سے دوچارنہیں ہوئے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی بات کریں تو بھارت کے راجیش چوہان سب سے خوش قسمت کھلاڑی ثابت ہوئے جو1993سے 1998کے دورانئے میں 21ٹیسٹ میچز کیلئے میدان میں اُترے مگر انہیں کبھی شکست کا منہ نہ دیکھنا پڑا۔ان 21میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں بھارت کو کامیابی ملی جبکہ دیگر 9 ٹیسٹ ڈراہوئے۔

آسٹریلیاکے کولن مک کول اس فہرست میں دوسرے نمبرپر موجود ہیں جو1946سے 1950تک چودہ ٹیسٹ میچز میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنے اور ان میں سے کسی میچ میں آسٹریلیاکو شکست کا سامنا نہ کرنا پڑا۔جن میں سے دس جیتے اور چار بے نتیجہ رہے۔

اس فہرست میں دیگرایسے تمام خوش نصیب کھلاڑی گزشتہ صدی کے پہلے حصے (1900سے 1950) سے تعلق رکھتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹرزمیں 1952اور1954تک 9ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ذوالفقاراحمد خوش قسمت کھلاڑی رہے جن کی موجودگی میں پاکستان نے کوئی میچ ہارے بغیر پانچ جیتے اور چار ڈراکئے۔

دیگر پاکستانی کرکٹرزکی فہرست درج ذیل ہے

پاکستان کے وہ خوش قسمت ٹیسٹ کرکٹرز جنہیں ہانچ سے زائد ٹیسٹ کھیلنے کے باوجود کبھی شکست نہ ہوئی

خوش قسمت کرکٹرز پر خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سے کونسے کرکٹرزپاکستان ٹیم میں شامل ہونگے؟

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنے والے محمد حارث …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔