کراچی کنگز میں بابراعظم کی کمی کونسا کھلاڑی پوری کریگا، کوچ کا بڑا دعویٰ

کراچی کنگز گزشتہ چھ سیزن کے بعد پہلی بار پی ایس ایل 2023میں بابراعظم کے بغیر میدان میں اُترے گی جہاں اُن کی کمی اُنہیں محسوس ہوگی لیکن اُن کے ہیڈکوچ جوہن بوتھا نے اس حوالے سے بڑا دعویٰ کیاہے۔

جوہن بوتھا پی ایس ایل 8میں کراچی کنگزکے ہیڈکوچ ہوں گے جو اس سے قبل پی ایس ایل فائیومیں بھی کراچی کنگزکے اسسٹنٹ کوچ تھے جب کراچی کنگز پی ایس ایل چیمپئن بنی تھی۔

جوہن بوتھا نے کہاہے کہ پی ایس ایل 2023میں بابراعظم کی کمی محسوس ہوگی مگر جیمز وینس اُن کی جگہ پُر کریں گے جوکہ اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کیلئے نمایاں کارکردگی دکھاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جیمز وینس کراچی کنگزکے اسکواڈمیں شامل اوپنرزمیں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنزبنانے کا اعزاز رکھتے ہیں جو پانچ ہزار سے زائد رنزبناچکے ہیں۔

جیمز وینس بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد کراچی کنگزکو جوائن کریں گے ۔ابتدائی میچز میں وہ کراچی کنگزکو دستیاب نہیں ہوں گے

Check Also

بابراعظم اور رضوان کے رن ریٹ کا ’’رولا‘‘ بھی ختم

حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔