Breaking News

الیکس ہیلز سمیت 3غیرملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل8جوائن کرلیا

اسلام آبادیونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز سمیت تین ٹاپ غیرملکی کرکٹرزنے پی ایس ایل 8میں اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیاہے۔

الیکس ہیلز کے آنے سے اب شاید کولن منرو تیسرے نمبرپرکھیلیں گے جہاں رحمن اللہ گرباز، الیکس ہیلز کے اوپننگ ساتھی ہوں گے۔

الیکس ہیلز یواے ای میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لیگ کے ٹاپ اسکورررہے جہاں وہ 46.90کی اوسط اور 151.77کے اسٹرائک ریٹ سے 469رنزبنانے میں کامیاب رہے ۔

الیکس ہیلز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لیگ میں ڈیسرٹ وائسپرزکی نمائندگی کررہے تھے جہاں آخری سات اننگزمیں وہ بری طرح ناکام ہوئے جن میں 12، 4، 4، 1، 26،3اور 1رن کی ترتیب سے رنزبناسکے تاہم اس سے قبل وہ گزشتہ تین اننگزمیں 110، 99، اور62رنزناٹ آئوٹ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

الیکس ہیلز کے علاوہ فاسٹ بولر تیمل ملز نے بھی اسلام آبادیونائیٹڈکو جوائن کرلیاہے اگلے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈکو دستیاب ہوں گے۔

الیکس ہیلز اور تیمل ملز کے علاوہ کراچی کنگزکے اوپننگ بلے باز ایڈم روسنگٹن بھی پی ایس ایل8کا حصہ بن گئے ہیں جوجیمز وینس کے متبادل پلیئرکے طورپر آئے ہیں۔

ایڈم روسنگٹن سائوتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سن رائزرزایسٹرن کیپ کی نمائندگی کرکے یہاں پہنچے ہیں جہاں وہ آخری میچ میں ففٹی بنانے سمیت 166.21کے اسٹرائک ریٹ سے 246رنزبناکر اپنی ٹیم کے دوسرے ٹاپ اسکورررہے۔

Check Also

سندیپ لیماچانے پر پابندی ختم، کیا پی ایس ایل 8 کھیل سکیں گے؟

نیپال کے جادوگر لیگ اسپنر سندیپ لیماچانے پر پابندی ختم کردی گئی ہے اور وہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔