حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا، خصوصاً اسٹرائک ریٹ کے حوالے سے بہت تنقید کی گئی جو حقیقت کے بالکل برعکس تھی۔
اس کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتاہے کہ 2022سے اب تک محمد رضوان اور بابراعظم کی اوپننگ جوڑی نے 7.74کے رن ریٹ سے رنز کئے ہیں جبکہ اوسط 44.10رنز فی شراکت ہے ۔
کوئی بھی دوسری پاکستانی جوڑی 20رنز فی شراکت اوسط سے اوپر نہیں جاسکی جبکہ رن ریٹ میں بابراعظم اور صائم ایوب کی جوڑی نے معمولی بہتر رہی ہے جن کا رن ریٹ 7.86رہا جو رضوان اور بابراعظم کے مقابلے میں صرف 0.12 رنزفی اوور زیادہ ہے۔
یہ اعدادوشمار واضح کررہے ہیں کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کا کوئی بھی دوسری جوڑی مقابلہ نہیں کرسکتی ہے گزشتہ ڈھائی برس کے ریکارڈنے تو یہ بات واضح کرکے کلیئر پکچر دکھادی ہے لیکن اگر کوئی یہ کلیئر پکچر دیکھنے سے محروم ہے تو اُسے فوری آنکھوں کا چیک اَپ کرانا چاہیے۔