Breaking News

پی ایس ایل 10 کے سستے ٹکٹ کب دستیاب ہونگے؟ بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2025 کی ٹکٹوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی ہیں جن کی قیمتیں خاصی کم رکھی گئی ہیں۔

پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی جو  جمعرات کو سہ پہر 3 بجے سے ( PCB.tcs.com.pk) پر آن لائن دستیاب ہوں گے۔

فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں ٹی سی ایس کے مقرر کردہ  پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جا سکتی ہیں۔

پی ایس ایل 2025 ٹکٹوں کی مزید تفصیل

ایچ بی ایل پی ایس ایل  چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ   650  روپے میں دستیاب ہونگے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک دستیاب ہوں گے۔

شائقین کی مصروفیت اور دلچسپی میں اضافہ کرنے کے پی سی بی کے وژن کے ایک حصے کے طور پر، ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل کا انعقادبھی  کیا جائے گا جس میں شائقین دلچسپ انعامات  حاصل کرسکیں گے ۔مزید تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی۔

پی ایس ایل 10 کی ٹکٹس سمیت دیگر تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں جانیئے

Check Also

لاہورقلندرزکیلئے آج آخری موقع،سلطانز پلے آف میں

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج لاہورقلندرز اور ملتان سلطانز کا ملتان میں ٹاکرا ہوگا۔ یہ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔