عثمان خان ’’پی ایس ایل اسپیشل پلیئر‘‘ بن گیا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بلے باز عثمان خان گوکہ پاکستان میں پیدا ہوئے مگر اب دُنیا اُنہیں یواے ای کا پلیئر جانتی ہے۔

عثمان خان نے پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن سے شہرت پائی تھی جب وہ 35 گیندوں پر پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

گزشتہ میچ میں وہ کراچی کنگزکے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے پی ایس ایل کیریئر کی ایک اور شاندارسنچری بنانے میں کامیاب رہے۔جنہوں نے 59 گیندوں پر 10 چوکوں اور 5 چھکوں سمیت آئوٹ ہوئے بغیر 106رنزبنائے۔

عثمان پی ایس ایل اسپیشل پلیئر

یہ سوال بڑا اہم ہے کہ عثمان خان صرف پی ایس ایل میں ہی کیوں اُبھرتا ہے کیونکہ اگر اُس کا مجموعی ٹی ٹوئنٹی کیریئر دیکھا جائے تو زیادہ خاص نہیں ہے۔

عثمان خان نے اپنے کیریئر کی دونوں ٹی ٹوئنٹی سنچریاں پی ایس ایل میں بنائیں ۔وہ اب پی ایس ایل کی 13 اننگز میں 3 ففٹی پلس اسکورکرچکے ہیں جبکہ دیگر 18 میچز میں صرف ایک ففٹی بناسکے ہیں۔

پی ایس ایل میچز میں عثمان خان نے 44 رنز فی اننگز سے زائد ایوریج اور 162.50 کے اسٹرائک ریٹ سے 533 رنزبنائے ہیں جبکہ دیگر میچز میں 18 کی اوسط اور 118 کے اسٹرائک ریٹ سے صرف334 رنزبناسکے ہیں۔

عثمان خان سمیت کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین پر خصوصی تجزیہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

کراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کے عثمان خان نے دھواں دار سنچری اسکور کی

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔