لاہورقلندرز کو پی ایس ایل 9 میں پہلی ‘خوشخبری‘ مل گئی

پی ایس ایل7اور8 کی فاتح لاہورقلندرزکیلئے پی ایس ایل کا جاری نواں سیزن انتہائی مایوس کن رہا ہے جس میں اُنہیں لگاتار6 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہورقلندرزکی ٹیم پی ایس ایل 2024 میں انتہائی مشکلات سے دوچار رہی ہے گوکہ اب تک وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 45 چھکے لگانے والی ٹیم ہے مگر اُس کی فتوحات زیرو ہیں۔

آج لاہورقلندرزکے فینز کو پشاورزلمی کے خلاف میچ سے کافی توقعات تھیں۔ گوکہ یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے مگر لاہورقلندرزکواس ٹورنامنٹ میں پہلی خوشخبری مل گئی ہے۔

لاہورقلندرزکیلئے اس سیزن کی پہلی خوشخبری پہلا پوائنٹ ہے جو میچ بارش کی نذر ہونے کے سبب ملا ہے۔ اب وہ ’زیروپوائنٹ‘ سے آگے نکل آئی ہے لیکن اُن فتوحات کاخانہ ابھی تک خالی ہے۔

اب لاہورقلندرز عملی طورپر پلے آف سے باہر ہوگئی ہے جو اپنے اگلے تینوں میچز جیت جائے تب بھی اُس کے پوائنٹس 7 ہوسکیں گے جوکہ اُنہیں پلے آف تک پہنچانے کیلئے کافی نہیں ہوں گے۔

لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کا میچ بارش کی نذر ہوجانے کے بعد اب پوائنٹس ٹیبل پر تمام ٹیموں کی پوزیشن جوں کی توں ہے البتہ پشاور زلمی اور لاہورقلندرزکے پوائنٹس میں ایک ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا جوکہ بالترتیب تیسرے اور چھٹے نمبرپرہیں۔

پی ایس ایل 9 میں سترھویں میچ تک پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔