Breaking News

زلمی اور قلندرزکا میچ تاخیر کا شکار، بے نتیجہ ہونے کا خطرہ

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جانے ہیں جن میں سے پہلا میچ پشاورزلمی اور لاہورقلندرزکے درمیان ہے جوکہ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔

آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکارہے حتیٰ کہ ٹاس تک نہیں کیا جاسکا۔اب امپائرز آدھے گھنٹے بعد یعنی دوپہر دو بجکر 30 منٹ پرآئوٹ فیلڈ کا پھر جائزہ لیں گے اور کوئی فیصلہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق یہ میچ بارش اور گیلی آئوٹ فیلڈ کے سبب بغیر کسی نتیجے کے ختم کرنے کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے البتہ دوسرا میچ جوکہ آج ہی اسی وینیو پر کھیلا جانا ہے، اُس کیلئے آئوٹ فیلڈ کھیلنے کے قابل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یادرہے کہ راولپنڈی میں آج پہلا میچ پشاورزلمی اور لاہورقلندرزکے مابین دوپہر دو بجے جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین شام سات بجے شروع ہوگا۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔