کوئٹہ کیخلاف کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا، پولارڈکی واپسی

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں اور دونوں ہی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین ہے جس میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

کراچی کنگز نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ کیرن پولارڈ کی لیئس ڈی پلوئی کی جگہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کراچی کنگز کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ جیمز ونس نایب کپتان ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد نواز، زاہد محمود، میر حمزہ اور حسن علی شامل ہیں۔

اوور سیز کھلاڑی فاسٹ باؤلر بلیسنگ موزاربانی اور وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائفرٹ بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد عرفان خان نیازی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔